ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوماہ بعد عام لوگوں کو ای ایم یو ٹرینوں میں سفر کی اجازت

نوماہ بعد عام لوگوں کو ای ایم یو ٹرینوں میں سفر کی اجازت

Thu, 24 Dec 2020 11:07:31    S.O. News Service

چنئی،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) جنوبی ریلوے نے نو مہینے کے فرق کے بعد بدھ سے عام لوگوں کو چنئی مضافاتی علاقے ای ایم یو ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دے دی۔لوگ اب پہلے کی طرح یہ سفر کرسکیں گے۔

ریلوے کے اعلان کے مطابق عام مسافروں نے چنئی بیچ-تمبرم،چنئی بیچ - چینگپٹو اور کانچی پورم ؍تروملپور علاقوں اور چنئی مور مارکیٹ- ارکونم اور چنئی مور مارکیٹ - گمی دی پوندی بلاک پر سفر کا مزہ لیا۔

ریلوے کی ریلیز کے مطابق عام دنوں کی طرح شروعاتی وقت صبح سات بجے، ساڑھے نو بجے، ساڑھے چار بجے اور پانچ بجے سے ٹرینوں کے بند ہونے تک رہے گا۔ ان کے درمیان کا وقت یعنی سات بجے، ساڑھے نو بجے اور ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کا وقت مصروف وقت ہوگا۔

اس مسئلے کے درمیان مسافر حکومت کی جانب سے جاری کووڈ -19 ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹرینوں میں سفر کرسکیں گے۔مصروف وقت کے دوران صرف ضروری خدمات سے جڑی تنظیموں کے ملازمین کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس مدت کے دوران عام لوگوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنوبی ریلوے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران چنئی علاقے میں کام کرنے والے ریلوے ملازمین کے لئے خصوصی طورپر مضافاتی ٹرینوں کی آمدورفت کرتی آرہی ہے۔


Share: